This article is about various ways of harnessing energy in both languages i.e. in Urdu language and also in English language
شمسی توانائی کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ آج کل دنیا میں شمسی توانائی سے دو طریقوں پر کام لیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ 1 ۔۔۔۔۔۔ تھرمل سولر ۔۔۔۔۔۔ 2 ۔۔۔۔۔۔ فوٹو وولٹائیک سیل ۔۔۔۔۔۔ تاہم ان دونوں طریقوں سے بہتر طور پر کام لینے کے لئے سولر ٹریکنگ سسٹم کی ضرورت ہو گی یعنی ایسا مکینیزم جس کے ذریعے دن بھر سورج کا تعاقب کیا جاتا ہے تاکہ شمسی توانائی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے تھرمل سولر سسٹم کی ایفی شنسی یعنی کارکردگی کا معیار سٹرلنگ انجن کے ساتھ چوبیس فی صد ہے جبکہ فوٹو وولٹائیک سیل کی ایفی شنسی صرف آٹھ فی صد ہے علاوہ ازیں تھرمل سولر انرجی سسٹم میں سٹیم رینکن سسٹم کے علاوہ آرگینک رینکن سسٹم بھی استعمال کیا جا رہا ہے یعنی پانی کی سٹیم سے کام لینے کے علاوہ دوسرے نامیاتی مادوں مثلاً سپرٹ کی بھاپ اور پٹرول وغیرہ جیسے مادوں کی بھاپ سے بھی کام لیا جا رہا ہے جس میں نسبتاً کم مقدار کی حرارت سے بھی استفادہ ممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of solar based energy systems... Today globally two methods are being used to harness solar energy... 1... Thermal solar... 2... Photo voltaic cell ..... To yield better, both systems require sun tracking mechanism which ensures whole day solar energy harnessing in its full potential... The efficiency of thermal solar energy system with sterling engine is 24 % while on the other hand efficiency of photo voltaic cell is only 8 %. More over beside steam Rankine cycle in thermal solar energy system there are also in use organic fluids such as alcohol etc. that can work in less heat. .............................
ونڈ ٹربائن کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ ونڈ ٹربائنیں در اصل ہوا کی طاقت سے گھماؤ کی طاقت حاصل کرنے کا ایک آلہ ہیں اور پھر گھماؤ کی اس طاقت کو بجلی پیدا کیئے بغیر براہِ راست کو کام لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یا پھر اس سے بجلی پیدا کر کے اس بجلی سے کوئی کام لیا جاتا ہے جبکہ ونڈ ٹربائن کی دو بڑی قسمیں ہیں ایک ورٹیکل ایکسس ونڈ ٹربائن دوسری ہوری زینٹل ایکسس ونڈ ٹربائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of wind turbine ...... wind turbines are the gadgets to make use of power of wind which in turn get rotational power that can either be used directly without producing electricity or for producing electricity which can be utilized afterwards these turbines are mainly of two types namely vertical axis wind turbine and horizontal axis wind turbine. ..............................
واٹر ٹربائن اور واٹر وہیل کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ واٹر ٹربائن اور واٹر وہیل در اصل پانی کے بہاؤ کی طاقت کو کام میں لانے والے آلات ہیں جنہیں ڈیم بنا کر اور بعض صورتوں میں ڈیم بنائے بغیر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس طاقت کو براہِ راست یعنی بجلی بنائے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر بجلی بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہمارے ہاں پاکستان میں واٹر وہیل کی ایک قدیم شکل صدیوں سے زیرِ استعمال ہے اور اسے آٹا پیسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے مقامی طور پر جندر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of water wheal or water turbine ...... Water wheals or water turbines are those gadgets which are used to make use of water flow they change the power of flow of water into rotational power which can be used directly without producing electricity or by producing electricity; in Pakistan one of the older type of water wheal is being used for centuries and these are locally known as janders. ..............................
بائیو گیس کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ بائیو گیس زمین سے نکلنے والی قدرتی گیس کی طرح ہی ہے یعنی یہ بھی میتھین گیس ہی ہے جو پودوں کے نرم حصوں ، خراب اور ضائع شدہ کھانوں ، انسانی فضلے اور جانوروں کے گوبر سے بنتی ہے جبکہ اسے مزید خراب کرنے کے لئے بند گھٹن یعنی تازہ ہوا کے بغیر والا اور گرمائش والا بند ماحول دیا جاتا ہے جہاں نہ آکسیجن ہوتی ہے نہ روشنی جس سے چند دنوں میں یہ مادہ گل کر گیس چھوڑنے لگ جاتا ہے اور اس مادے کا جو حصہ ایک دو ماہ میں اپنے حصے کی تمام گیس خارج کر چکا ہوتا ہے وہ وزن میں ہلکا ہو کر بقیہ مادے کی اوپری سطح پر تیرنے لگتا ہے اور تب تک وہ نہایت قیمتی نامیاتی کھاد میں بدل چکا ہوتا ہے جسے اکٹھا کر کے گیلی حالت میں پلاسٹک کی بالٹیوں میں ڈال کر لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of biogas... Bio gas is like natural gas this mean that it is also methane gas, it is produced in an oxygen & light less warm environment through bad and wasted food, soft vegetables, human feces and animal dung, while the part of material which after one or two months has completely released its gas becomes lighter than other material hence starts floating on rest of the material it now has turned into a precious organic fertilizer which is collected subsequently in wet form and poured into plastic buckets and sold in market after labeling. ..............................
جانور کی جسمانی طاقت کو استعمال میں لانے کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ آج کل ایسے مکینیکل گیئر اور سٹرکچر ایجاد ہو چکے ہیں جن کی مدد سے کسی طاقت ور جانور مثلاً اونٹ بیل یا گھوڑے وغیرہ کو استعمال کرتے ہوئے گھماؤ حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے کوئی مناسب جنریٹر گھما کر بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of use of physical power of animals... Today some mechanical structures and gears have been invented that by using them one can get rotational power that can be used directly to produce electricity. ..............................
سمندر سے بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ الحمدُ للہ سمندر سے تین طرح سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے کیوں کہ سمندر کے پانی میں تین طرح کی حرکات ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نمبر 1 ۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنٹس یا روئیں یعنی سمندر میں ہماری زمین کی طرح پانی کی آندھیاں بھی مخصوص مقامات پر مخصوص اوقات میں چلتی ہیں جن میں زمینی آندھیوں سے زیادہ طاقت ہوتی ہے جن کے باعث ساحلِ سمندر پر پاکستان میں بھی پچھلے ایک دو سالوں میں کئی قیمتی جانیں جا چکی ہیں اور پھر نیوی نے لاشوں کو نکالا تھا اور یہ لاشیں بعض اوقات ساحل سے ساٹھ ساٹھ کلو میٹر دور ملتی ہیں کیوں کہ یہ آندھیاں یا کرنٹس یا روئیں بڑے بڑے پہلوانوں کو گھسیٹ کر لے جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نمبر 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔ لہریں یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہ کیا ہوتی ہیں یعنی ہر چند سیکنڈ کے بعد پانی کا متحرک ہونا ان سے کام لے کر بجلی پیدا کرنے کے بھی کئی ایک ڈیزائن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نمبر 3 ۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندر کا جوار بھاٹا یا سمندر کی ٹائیڈز یہ بھی ایسا مظہرِ قدرت ہے جو گھڑی کی گھنٹوں والی سوئی کی حرکت کی طرح سست ہونے کی وجہ سے غیر محسوس ہوتا ہے مثلاً کبھی آپ نے غور کیا ہو گا کہ صبح ساحل کے قریب آپ کھڑے تھے اور آپ نے دیکھا کہ سمندر کا پانی آپ سے فرض کیا تین کلو میٹر دکھائی دے رہا تھا پھر چند گھنٹوں بعد دیکھا تو پتہ چلا کہ سمندر کا پانی آپ کے قدموں کے بالکل قریب آ چکا ہے اور پھر چند گھنٹوں کے بعد دیکھا تو پھر سے پہلے کی طرح دور جا چکا ہے سمندر کے پانی کی ایسی حرکات زمین کی روزانہ گردش جو زمین کے حوالے سے چاند اور سورج کے مقامات کو بدلتی ہے اس کے سبب سے پیدا ہوتی ہیں جنہیں ٹائیڈز یا جوار بھاٹا کہا جاتا ہے اور ان سے بھی بجلے بنانے کے کئی طرح کے ڈیزائین ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of energy from ocean... By the grace of almighty there are three ways of producing electricity from ocean, since seas and oceans have three types of movements in their waters namely currents, waves and tides, hence all these phenomena can be used to produce electricity. ..............................
کوئلے کو ڈیزل اور گیس میں بدلنے کی ٹیکنالوجی کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ کوئلے کو ڈیزل میں بدلنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہی جن میں سے دو اہم ہیں اور وہ ہیں سٹیم کے ذریعے اور اضافی حرارت دے کر اور دوسرا طریقہ ہے ہائیڈروجن کی موجودگی میں حرارت پہنچا کر جبکہ کوئلے کو سینتھیٹک گیس میں تبدیل کرنے کے لئے کم آکسیجن اور نمی کی موجودگی حرارت دے کر سینتھیٹک گیس میں بدلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of converting coal into gas and diesel... There are more than one methods of converting coal into diesel while two of them are prominent i.e. using steam and oxygen while providing certain amount of temperature and the other is using hydrogen with certain pressure and temperature to convert coal into diesel on the other hand synthetic gas which mainly contains two combustible gases i.e. carbon mono oxide & hydrogen. ..............................
بائیو فیولز کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ بائیو فیولز سے مراد ایتھانول اور بائیوڈیزل ہیں جبکہ ایتھانول کی پیداوار کے لئے شوگر کی اچھی مقدار رکھنے والے نباتات کو خمیر زدہ کیا جاتا ہے جبکہ بائیو ڈیزل کے حصول کے لئے براہِ راست روغنی نباتات کے تیلوں کو بطور ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of bio fuels... By bio fuels it is meant bio diesel and ethanol while ethanol is produced by fermentation of those crops which are rich in sugar on the other hand bio diesel is obtained directly from oil rich crops and these oils are directly burnt as diesel in engines. ..............................
نیوکلیئر فضلے سے پاک ایٹمی ری ایکٹر کی سرسری وضاحت ۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایٹمی توانائی کو اس کے دھوئیں اور شور سے پاک خصوصیت کی وجہ سے خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے تاہم ہر تھوڑے عرصے کے بعد جو اس میں مہلک تابکاری اثر رکھنے والا فضلہ اکٹھا ہو جاتا ہے اسے نکال کر گہرے سمندر میں یا زمین میں گہرا دبانا ہوتا ہے مگر اب ایک خوشخبری ہے کہ اب ایسے ایٹمی ری ایکٹر سامنے آ گئے ہیں کہ جو جتنا فضلہ بناتے ہیں اسے خود بطور ایندھن خرچ کر جاتے ہیں اور یوں ایٹمی فضلے کو ٹھکانے لگانے کی فکر سے آزادی حاصل ہو گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Brief Description of waste free nuclear reactors... As you know that nuclear energy is considered a clean energy but until now it had a problem of its waste management with it because its toxic waste has to be buried deep into ground or sunk deep into ocean but now there is a good news that there has been developed some kind of reactors that eat the waste they produce. ..............................
برائے رابطہ ۔۔۔۔۔۔۔ امجد رفیع شاہ کھگہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پروپرائیٹر کوالٹی سلوشنز کمپنی ملتان ۔۔۔۔۔۔۔۔ پتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ رفیع ہوم ہاؤس نمبر 14 عقب جی پی او حسن پروانہ کالونی ملتان ۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل ۔۔۔۔۔۔۔۔ 03416396862 ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ ہے میری ویب سائیٹ کا ایڈریس ۔۔۔۔۔۔۔۔ امجد کھگہ ڈاٹ بلاگ سپاٹ ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔
https://amjadkhagga.blogspot.com/
Contact -----> Amjad Rafi Khagga, Rafi home, house#14, behind G.P.O., Hasan Parwana colony, Multan, Pakistan. 60000
یہ رہا میرے یوٹیوب چینل کا لنک ۔۔۔۔۔۔ https://www.youtube.com/c/AmjadKhagga/channels ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ والسلام امجد رفیع شاہ کھگہ ۔۔۔ موبائل 03416396862 ۔۔۔۔۔۔ اور آخر میں یہ ہے میری فیس بک آئی ڈی کا لنک https://www.facebook.com/profile.php?id=100077928134185... شکریہ سلام و علیکم
Comments
Post a Comment